Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2022 11:23am

پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں کی لاہور آمد، سیکیورٹی انتظامات مکمل

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں مکمل ہوگیا ۔

سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ اگلے 3 میچز لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور قومی کھلاڑیوں کو بھرپورسیکیورٹی دیں گے، میچز کے دوران 8 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔

سی سی پی او نے ہدایت کہ دونوں ٹیموں کی ائر پورٹ سے ہوٹل آمد کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں، سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

اس سے قبل کراچی کھیلے گئے 4 میچوں میں سے 2 میں مہمان انگلینڈ اور 2 میں پاکستان ٹیم فتح یاب ہوئی، جس کے بعد 7 میچوں کی سیریز2-2 سے برابر ہے۔

Read Comments