فراڈ کیس: راولپنڈی پولیس نے جمشید دستی کو گرفتار کر لیا

جمشید دستی کو گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا
شائع 27 ستمبر 2022 11:06am

فراڈ کیس میں راولپنڈی پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جمشید دستی کو گزشتہ رات راولپنڈی سے گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، بعدازاں جمشید دستی کو مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

جمشید دستی تھانہ محمود کوٹ مظفر گڑھ میں درج مقدمے میں اشتہاری تھے۔

سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے درج کروایا تھا، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔

Read Comments