سیلاب سے 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوسکتی ہے: وزیر تعلیم سندھ

جس نے کام نہیں کیا وہ گھرجائے گا۔
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 03:28pm

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سندھ کے 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوسکتی ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹرجاب فیئرکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں سے لوگوں کی معاشی صورتحال خراب ہے، صوبے کے کئی اضلاع سے اب بھی شکایات آرہی کہ بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 اکتوبرتک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس نے کام نہیں کیا وہ گھرجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کافی اسکولز خستہ حال ہیں، 300 سو اسکولوں کو خیمے فراہم کیے ہیں۔

Read Comments