شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 21 جوان زخمی

حملہ آؤر نے فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے گاڑی کے قریب آکر خود کو اُڑا لیا
شائع 27 ستمبر 2022 09:24pm

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بائی پاس روڈ پر ایک خودکش حملہ آؤر نے پاک فوج کے قافلے کو نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ دوپہر کے 3 سے 4 بجے کے درمیان میر علی روڈ پر پیش آیا جہاں خودکش حملہ آؤر نے فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے گاڑی کے قریب آکر خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 21 جوان زخمی ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے میری علی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر اضافی نفری موجود ہے، علاقے میں فورسز کی جانب سے سرج آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Read Comments