کیا نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف آج کا میچ نہیں کھیلیں گے؟

فاسٹ بولر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے، طبیعت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا
شائع 28 ستمبر 2022 10:04am

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ طبیعت ناسازی کے باعث آج انگلینڈ کے خلاف لاہور میں شیڈول میچ کے لئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں اور گزشتہ رات طبیعت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ میچز کے لئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، جس کا پانچواں میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے ۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے کے 4 میچوں میں سے 2 میں انگلینڈ اور 2 میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی جس کے بعد یہ سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

Read Comments