مریم نواز بری، اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے: عمران اسماعیل

آڈیو لیکس سے سبق سیکھنا ہوگا، یہ خطر ناک عمل ہے۔ سابق گورنر سندھ
شائع 29 ستمبر 2022 04:27pm

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب مریم نواز بری ہوسکتی ہیں اور جہاں وزیراعظم ہاوس محفوظ نہ ہو تو اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

کراچی ایف آئی اے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں خاندانی معاملات ڈسکس ہوتے ہیں، آڈیو لیکس سے سبق سیکھنا ہوگا، یہ خطر ناک عمل ہے۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی صاف ہے، بشیرمیمن جھوٹا شخص ہے، مریم نواز بری ہوسکتی ہیں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Read Comments