ایبٹ آباد: ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

زخمی بچیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
شائع 29 ستمبر 2022 05:25pm

ایبٹ آباد میں علاج کروانے کا کہنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے سمیت تین بچیوں کو زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، جبکہ گولیاں لگنے سے تین بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق بیوی نے گھر میں بیمار بچوں کو ہسپتال لے جانے کا کہا تو ملزم کریم شاہ نے فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments