آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے 63 چمچے بر آمد

مریض کو زبردستی چمچے کے نچلے حصے کھلائے گئے
شائع 29 ستمبر 2022 08:06pm

بھارتی شہر مظفر گرھ میں ڈاکٹرز نے میدے کے درد میں مبتلا شخص کے پیٹ کا آپریشن کرکے 63 چمچ نکال لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ وِجے نامی شخص کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا دو گھنٹے طویل آپریشن ہوا۔

رپورٹ میں بتایا کہ وِجے کا ممکنہ طور پر منشیات کی لت کا علاج ری ہیب میں ہو رہا تھا جہاں اسے زبردستی چمچے کے نچلے حصے کھلائے گئے۔

ڈاکٹر راکیش نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مریض چمچے کھانے کی تصدیق کرچکا ہے جو کہ فی الوقت آئی سی ایو میں زیرِ علاج ہے۔

Read Comments