ڈالر مزید سستا ہوگا جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی: نوید قمر

اب ڈالر ذخیرہ کرنے والے خود مارکیٹ میں ڈالر لا رہے ہیں
شائع 29 ستمبر 2022 09:26pm

وفاقی وزیر تجارت نوید قمرنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ مزید کم ہوتا رہے گا جس سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوتی جائے گی۔

اسلام آباد میں پاک جاپان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ہاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، امید ہے جاپان کی اعانت سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے سوال پروزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ڈار کے آنے سے ڈالر کی قیمت کم ہوگی لیکن میں ڈالر کے بارے میں کسی طرح کی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔

نوید قمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی اجازت نہیں دیتا، جب کہ اب ڈالر ذخیرہ کرنے والے خود مارکیٹ میں ڈالر لا رہے ہیں۔

Read Comments