Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2022 11:48pm

عمران عباس سے کیا تعلق ہے ؟ امیشا پٹیل نے بتادیا

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستان کے مشہور اسٹار عمران عباس کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بتایا کہ وہ عمران عباس کو کئی سال سے جانتی ہیں، وہ دونوں امریکا کی یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھے تھے۔

عمران عباس سےتعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی اداکار سے اپنے رومانوی تعلقات کی تمام خبریں پڑھیں، جن سے وہ لطف اندوز ہوئیں۔

ان کے مطابق ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں مگر ان کے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ انہیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

حال ہی میں عمران عباس اور امیشا پٹیل نے تقریبات میں شرکت کرنے سمیت انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو بھی نشر کی تھی جب کہ دونوں نے معروف بالی ووڈ گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر پرفارمنس بھی کی تھی، جس کی ویڈیو دونوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں گزشتہ ہفتے اس وقت بھارت میں وائرل ہوئیں، جب دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ ویڈیوز شیئر کیں۔

Read Comments