کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق، 75 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید11ہزار718ٹیسٹ کئےگئے۔
شائع 01 اکتوبر 2022 08:23am

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید11ہزار718ٹیسٹ کئےگئے، جس میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 64 ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments