Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2022 11:28pm

اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنانے والے نوجوان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں نعیم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ ملزم میاں نعیم نے 2019 سے بنا رکھا تھا۔

ملزم کا جعلی پوسٹیں کرنے میں مصروف تھا، ملزم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔

Read Comments