Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2022 11:18am

متحدہ عرب امارات، 50 فیصد افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 50 فیصد دِل کے مریضوں میں سے جن کو دورے پڑتے ہیں ان کی عمر50 سال سے کم ہیں۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپے اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی نے نئی نسل کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔

یواے ای میں رہنے والے افراد میں دِل کی بیماریاں پائے جانے کا انکشاف ایسے وقت پر ہوا، جب ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ورلڈ ہارٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے (یو اے ای) سمیت 8 مختلف ممالک میں سروے کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سروے میں موٹاپے اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کو تلاش کرنے کے لئے کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 60 فیصد افراد موٹاپے اور دل کی بیماری کا شکار ہیں، جبکہ ملک میں 40 فیصد اموات ان افراد میں سے ہوتی ہیں۔

اعداد شمارکے مطابق خطے میں دل کی بیماریوں میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ظاہرکرتا ہے کیونکہ دل کے دورے پڑنے کے نِصف مریضوں کی عمریں 50 سال سے کم ہیں۔

Read Comments