شیخ رشید نے 4 اکتوبر اور 15 نومبر کی تاریخیں دے دیں

سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، سابق وزیر
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 01:49pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی حالات کے حوالے سے 4 اکتوبر اور 15 نومبر کی تاریخیں دے دی ہیں۔

انہوں کہا کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہفتے سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

شیخ رشید اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے، اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے 15نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

Read Comments