ڈالر کی قیمت کتنی ہونی چاہیے؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

آئی ایم ایف حکام سے بہتر طریقے سے بات ہوسکتی تھی: اسحاق ڈار
شائع 05 اکتوبر 2022 08:47pm

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اوپر گئی ہے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، یاد ہے 1998 میں امریکی کرنسی کی قدر اوپر چلی گئی تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے ہونی چاہیے، اس کی قیمت میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میری وطن واپسی کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہوگئی، گزشتہ پیر سے اب تک ڈالر کی قدر 18 روپے سے زائد گر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میرے نزدیک بہتر نہیں، آئی ایم ایف حکام سے بہتر طریقے سے بات ہوسکتی تھی۔

Read Comments