Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2022 12:06am

بانی متحدہ ٹک ٹاک کا کیسے استعمال کررہے ہیں؟

لاہور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد سے پاکستان میں الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر تاحال پابندی ہے اس دوران اپنے بیانات کیلئے وہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سمیت فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی الطاف حسین کے نام سے انہوں نے اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنایا تاہم ان دنوں وہ مختصر طرز کی ویڈیوز کے لیے مشہور ایپ ٹک ٹاک پر بھی کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ امیتابھ بچن اور ریکھا پر فلمایا گیا گانا گا رہے تھے ۔

یہ ٹک ٹاک ویڈیو لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی تھی۔

ٹک ٹاک پر 41 ہزار فالوورز رکھنے والے الطاف حسین اپنے بیانات جاری کرنے کیلئے آج کل مختصر ویڈیوز بھی شیئر رہے ہیں۔

حال ہی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ الطاف حسین پاکستان کے باشندے ہیں، انہیں پاکستان آنے کا حق دیا جائے۔

واضح رہے کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر نہ صرف بچے ، بوڑھے اور خواتین بلکہ پاکستانی فنکار، پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹی وی چینلز اور سیاستدانوں کے بھی آفیشل اکاؤنٹ موجود ہے ۔

Read Comments