ڈیل مکمل، کیس ختم، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں، شیخ رشید

ڈار اور مفتاح ایک دوسرے کو تعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے
شائع 07 اکتوبر 2022 12:33pm

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل ایک دوسرے کو تعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے، مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو نیب کو بتاؤں گا نواز شریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک 47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی، جس سے برٹش این سی اے خریدار کے خلاف ایکٹو ہوگیا اور سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔

Read Comments