Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2022 11:35pm

اداکارہ مندانا کریمی کا احتجاجاً شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مندانا کریمی نے بگ باس سیزن 16 میں ساجد خان کی شرکت پر بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

مندانا کریم نے کاسٹنگ کاؤچ میں بات کرتے ہوئے فلمساز ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، اداکارہ کا کہنا ہے کے فلم میں کام دینے کے لئے ساجد خان نے بے لباس ہونے سمیت دیگر شرائط عائد کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مندانہ کریمی سمیت دیگر بھارتی اداکاراؤں کی طرف سے بھی ساجد خان پر ہراسسانی کا الزام لگایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کے 2020 میں بھی مندانا کی طرف سے فلم کو کا کولا کی شوٹنگ کے دوران پروڈیسر مہندرا دھاریوال پر ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اداکارا طے شدہ معاوضے سے ذیادہ رقم وصول کرنا چاہتی تھی۔

Read Comments