چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید ایک ماہ کی رخصت منظور

عبداللہ سنبل کو ایک ماہ کے لئے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت
شائع 09 اکتوبر 2022 12:51pm

پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید ایک ماہ کی رخصت منظور کرلی جبکہ عبداللہ سنبل کو مزید ایک ماہ کے لئے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی سمری وفاق کو بھجوائی تھی، جس میں عبداللہ سنبل، بابر حیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کے نام شامل تھے۔

مزید پڑھیں: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 2 ہفتے کی رخصت پر چلے گئے

وفاقی حکومت نے مستقل چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی جس بناء پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری کا چارج دے دیا ہے۔

16 ستمبر کو چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنےعہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے 2 ہفتے کی چھٹی لے لی تھی۔

Read Comments