ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے، شیخ رشید

ازشریف اور زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی
شائع 11 اکتوبر 2022 11:16am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ایک تعیناتی نےملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی، پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانے کے لئے بھی ڈیل کی جاتی ہے، نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔

آڈیو لیکس سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دفترکی سیکریسی محفوظ نہیں توڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا؟۔

Read Comments