مردان: گھر میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے بخشالی گجرات میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2022 05:16pm

مردان کے علاقے بخشالی گجرات میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 29 سالہ فرحان، 25 سالہ خاتون، 12 سالہ افضل، 7 سالہ روحیل اور 6 سالہ علینہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تمام افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کے درمیان تنازعہ چل رہا جس پر مقتول کے باپ نے طیش میں آکر گھر میں موجود تمام افراد کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

Read Comments