گورنرسندھ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

جعلی اکائونٹس کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا، ترجمان گورنرسندھ
شائع 12 اکتوبر 2022 09:51am

حال میں ہی گورنر کا عہدہ سنبھالنے والے کامران خان ٹیسوری کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ترجمان گورنرسندھ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے نام سے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس جعلی ہیں اور گورنر کا ایسے کسی اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ موجود نہیں ہے، ان جعلی اکائونٹس کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

گورنرسندھ کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ ان جعلی اکائونٹس کے ذریعہ پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔

Read Comments