Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 05:11pm

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہان نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس کے باوجود خلاف ورزی کرتا ہے تو قانون موجود ہے، ہم ایکشن لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 245 کے پولنگ ڈے پر میڈیا نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور کافی چیزوں کی نشاندھی کی جس کو ہم مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میڈیا کراچی کے ضمنی انتخابات میں چیزوں کو بہتر انداز میں پیش کرے گی، جو ہمارے اقدامات ہیں ان کو ضرور ہائی لائٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن کے ایکشنز کو کور کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہدایات بھی آپ کے توسط سے دی جاسکتی ہیں اور جاتی رہی ہیں، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے ڈی آر اوز، آر اوز اور پرزائیڈنگ افسران کو فرسٹ کلاس میجسٹریٹ کے اختیارات دیئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرزائڈنگ افسر کا پولنگ کے حوالے سے بہت بڑا رول ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی ذمہ داری ان کی ہے ، کوئی بھی ایسا عمل ظاہر نہ کریں جس سے کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو محسوس ہو کہ پرزائیڈنگ افسر کا رول مشکوک ہے۔

Read Comments