دمشق: آرمی بس میں دھماکہ، 18 فوجی ہلاک 27 زخمی

دھماکہ خیز مواد کے اندر نصب کیا گیا تھا۔۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 09:20pm

شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے قریب ایک فوجی بس میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 18 فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح دمشق کے دیہی علاقے میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ خیز مواد کے اندر نصب کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں قائم جنگی نگرانی کرنے والی تنظیم ”سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس“ نے بتایا کہ دھماکہ جمعرات کو دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ میں لبنانی دارالحکومت بیروت کی طرف جانے والی شاہراہ پر ہوا۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی شامی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

یہ دھماکہ حالیہ مہینوں میں شامی فوجیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کے سلسلے میں سے ایک تھا جو فعال فرنٹ لائن پر نہیں تھے۔

جون میں، شمالی صوبے رقہ میں ایک بس حملے کی ذمہ داری داعش کے مسلح گروپ نے قبول کی تھی جس میں 13 فوجی مارے گئے تھے۔

مئی میں شمال مغربی شام میں ایک فوجی بس پر راکٹ حملے میں 10 فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

شامی حکام نے اس سے قبل اس طرح کے حملوں کا الزام داعش پر عائد کیا ہے جو کہ 2019 سے ملک میں علاقائی کنٹرول کھونے کے باوجود جنوبی اور وسطی شام میں سرگرم ہے۔

Read Comments