Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2022 11:42am

آزادکشمیرمیں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان سجے گا

آزادکشمیرمیں31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہوں گے جس کا الیکشن کمیشن نے ترمیمی شیڈول جاری کردیا۔

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی شیڈول جاری کرکے آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق اجماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات کیلئے پولنگ 27 نومبر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیداوار 14 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو کی جائے گی منظور اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 اور 26 اکتوبر کو دائر کی جائیں گی۔

اپیلٹ ٹربیونل 26 سے 28 اکتوبر تک اپیلوں کی سماعت کریں گے امیدواروں کی حتمی فہرستیں 29 اکتوبرآویزاں کی جائیں گی۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 31 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

Read Comments