ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا، شیخ رشید

مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں، سابق وزیر داخلہ
شائع 14 اکتوبر 2022 12:27pm

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اورچور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اپنے کیسزختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے، چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے، انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔

Read Comments