کراچی والے عمران خان کوگدو بندر کا راستہ دکھائیں گے، سعید غنی

عمران کرپشن کی "گوگیوں" کےسردار ہیں، اجیل جانے کے ڈرسے نیند نہیں آرہی
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 01:47pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان منہ کی کھائیں گے، کراچی والے عمران خان گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نیازی سیاست میں رہنے کے لئے ہر شام غل غباڑہ کرتے ہیں، کراچی والے عمران خان گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا ترین آدمی ہے، عمران خان کرپشن کی ”گوگیوں“کے سردار ہیں،ان کو جیل جانے کے ڈر سے نیند نہیں آرہی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان منہ کی کھائیں گے وہ جیل بھرو تحریک پر بھی یوٹرن لے چکے ہیں، شیخ رشید چاہتے ہیں کہ عمران نیاز کل کے بجائے آج ہی جیل جائیں۔

Read Comments