شیخ رشید نے سردیوں کی تیاری کرلی
راولپنڈی کی لال حویلی میں رہائش پزیرشیخ رشید اپنا عوامی لیڈر ہونے کا تشخص ہمیشہ برقراررکھتے ہیں۔ اس بارپی ٹی آئی رہنما نے فالوورزکے ساتھ ذاتی مصروفیت شیئرکی۔
سرما کی آمد پر شیخ رشید لحاف خریدنے کے لیے مشہورو معروف راجہ بازار پہنچے۔
اس شاپنگ کی ویڈیو انہوں نے،”سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راجہ بازار سے سردیوں کے لیے لحاف خریدتے ہوئے“کے کیپشن کے ساتھ ٹوئٹرپرشیئرکی۔
آڈیوسے محروم اس ویڈیومیں شیخ رشید کودکان سے کئی رضائیاں پسند کرتے اور خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے دلچسپ تبصروں سے دوسروں کو بھی محظوظ کیا۔
کئی لحاف خریدنے کے بعد دکان سے باہر نکلنے والے شیخ رشید کےاستقبال کیلئے بہت سے مقامی افراد جمع تھے جن میں وہ گھل مل گئے۔