کیا اروشی روٹیلا بھارت کی مہسا امینی ہیں؟
سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا نے خود کو بھارت کی ’مہسا امینی‘ قرار دے دیا ۔
مہسا امینی کو گزشتہ ماہ مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے پر ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
اُروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اُداس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’پہلے ایران میں مہسا امینی کے ساتھ جو ہوا اب انڈیا میں میرے ساتھ ہو رہا ہے ،مجھ پر دوسروں کا تعاقب کرنے کا الزام لگا کر ہراساں کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی میرا ساتھ نہیں دے رہا اور نہ ہی کسی کو میرے ساتھ ہونے والے عمل کی کوئی پرواہ ہے’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’ بہادر عورت دنیا کے لیے تحفہ ہوتی ہے اور بہادر خاتون کے آنسوں مسکراہٹ کی طرح ہوتے ہیں، وہ جہاں بہادر ہوتی ہے، وہ نرم بھی ہوتی ہے جب کہ وہ حساس دل اور محبت کرنے والی بھی ہوتی ہے’۔