Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 10:47pm

لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے ، سجاد علی کا نیا گانا سنیں

گلوکار سجاد علی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مختصر گانا گایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اسے لوڈ شیڈنگ کا ترانہ قرار دے دیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ عوام کے سب سے بڑے دکھڑے لوڈ شیڈنگ کی کہانی موسیقی کے ساتھ سنارہے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں سجاد علی ’لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے‘ گارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دیگر گلوکار بھی شامل ہیں۔

اس گانے سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت پسند کیا کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں سے بہت پریشان ہے ۔

اس ضمن میں حال ہی میں متعدد عوامی احتجاج بھی کئے گئے بلکہ نہ صرف عام عوام بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی بجلی کے بل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایتی پوسٹیں کیں۔

Read Comments