ملک میں فوری شفاف الیکشن کی ضرورت ہے: شیخ رشید

عمران خان 13 جماعتوں سے تنہا لڑ رہے ہیں، سراہ عوامی لیگ
شائع 16 اکتوبر 2022 02:42pm

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان 13 جماعتوں سے تنہا لڑ رہے ہیں، دھاندلی کا طوفان ہے پھر بھی عمران خان جیتے گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، عدم استحکام پھیلانے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران سامراج کے ایجنٹ ہیں، ضمیر فروش اور کرپٹ سیاستدانوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، فضل الرحمان دم پر یقین نہیں رکھتے، یہ ان سے دم کرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے تسلیم کیا کہ پاکستانی ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، عدم استحکام پھیلانے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔

Read Comments