Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2022 01:10pm

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برسبین میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ کا ٹاس انگلش ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کپتان بابر اعظم آج کا وارم اپ میچ نہیں کھیل رہے، شاداب خان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور اس میچ میں13 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاداب خان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد ، آصف علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، محمد حسنین ، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

Read Comments