جے شاہ کے پاس ایشیاکپ کے حوالے سے اعلان کا اختیار نہیں: پی سی بی ذرائع

پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی اختیارکرنے پر غور
شائع 18 اکتوبر 2022 04:02pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ کے بھارتی ٹیم کوایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جے شاہ کے پاس ایشیا کپ کے حوالے سے اعلان کا اختیارنہیں ہے، یہ اختیارایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیوبورڈ کا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے شاہ کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی اختیارکرنے پر غور کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر بھی غور کرسکتا ہے۔

Read Comments