Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 11:28am

لاہورمیں ڈاکوؤں سے مریض بھی محفوظ نہیں

لاہورکے ایک کلینک میں مسلح ڈاکوؤں نے ادوایات کے حصول کے لیےآئیے مریضوں کو بھی لوٹ لیا۔

لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں واقع ستارہ کلینک میں واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

سی سی ٹی وی میں مسلح ڈاکو کو کلینک میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور شناخت چھپانے کے لئے چہرہ پر سفید کپڑا لپیٹا ہوا تھا۔

ڈاکوؤں نے کلینک میں موجود مریضوں کو بھی لوٹا اور موبائل فونزاور نقدی لے کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

Read Comments