Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2022 02:26pm

سابق صدور ، وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر قومی احتساب بیورو(نیب) متحرک ہوگیا، میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں۔

تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ سابق وفاقی اور ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت عوام الناس سے فراڈ کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے قیام سے اب تک تمام میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے خط لکھ دیے۔

نیب ہیڈ آفس کی جانب سے لکھے گئے خط میں نیب بیوروز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکتوبر 2022 تک کے میگا کرپشن کیسز کی تفصیل فراہم کی جائے۔

Read Comments