آرمی چیف سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، آئی ایس پی آر
شائع 20 اکتوبر 2022 05:28pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے بیلجیئم کے سیفر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ اور بیلجیئم کے سفیر کے مابین ملاقات میں باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔

Read Comments