Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2022 11:30am

ٹرانسجینڈرایکٹ کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی گئی

لاہورہائیکورٹ نے ٹرانسجینڈرایکٹ کے رولز کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل عمران جاوید کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ کوئی بھی رول آئین سے متصادم نہیں بنایا جاسکتا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ اس معاملے میں کیسے متاثرہ فریق ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانسجینڈر کے حوالے سے جو رول بنائے گئے ہیں اس سے اس کے حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

فاضل جج نے باور کرایا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پہلے ہی عدالت مفاد عامہ کے تحت سن رہی ہے۔ وکیل بے نشاندہی کی کہ ایکٹ چیلنج نہیں کیا بلکہ ان کے رولز چیلنج کیے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے واپس لینا چاہتا ہے، جسے عدالت منظور کر لیا۔

Read Comments