Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2022 01:17pm

سعودی عرب سے کراچی آنے والے 2 مسافروں کا کورونا مثبت آگیا

سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 708 میں 2 مسافروں کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

زرائع کراچی ائیرپورٹ کے مطابق ریاض سے آنے والی پرواز صبح 10:30 کراچی پہنچی ہے۔

رواں ماہ میں مجموعی طورپر 8 سے 10 کورونا مثبت کیسز کراچی ائیرپورٹ پرآنے والی مختلف پروازوں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد ہے جبکہ کسی کی اموات نہیں ہوئی۔

Read Comments