Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2022 03:26pm

اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان میں نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ پٹرولنگ شروع ہوچکی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کی طرف آنے والے راستوں اور شاہراہوں کو بند کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورژن رکھا گیا ہے۔متبادل طور پر مارگلہ روڈ، ایوب چوک اور سرینا چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

Read Comments