’قانون کی حکمرانی و ریاست کی رٹ قائم کرکے امن استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے‘

ملک نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوط ہوکر ابھرا، آرمی چیف
شائع 21 اکتوبر 2022 07:55pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم کرکے ہی امن اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پرروشنی ڈالی۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی تحفظ اور فروغ کے لئے قومی سطح پر ہم آہنگی اور مشترکہ ردعمل آگے بڑھنے کے لئے ناگزیر ہے، ملک نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوط ہوکر ابھرا ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کی واضح مثال ہے، جو پوری قوم کے تعاون کے نتیجے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

Read Comments