فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان نے بے بنیاد خبروں کو جعلی قرار دے دیا
شائع 22 اکتوبر 2022 11:57am

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاونٹ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا کہ کچھ سوشل میڈیا اکاونٹس سے چیف الیکشن کمشنر کا نام کا اکاؤنٹ بنا کرعوام میں جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے، جو سب جعلی ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد افواہیں گردش کر رہیں تھیں۔

Read Comments