الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے: خواجہ آصف

کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑپھوڑشروع ہوچکی۔
شائع 22 اکتوبر 2022 02:36pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، قانون اور آئین کے تحت اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، کل پاکستان کوفیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں سب سے بڑا کردار پاک فوج کا ہے، کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑپھوڑشروع ہوچکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ چھوڑ کرجانیوالوں میں سب سےآگے ہوں گے، پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیرچلنے والا نہیں ، ان کےساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔

Read Comments