Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2022 06:58pm

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے سے قبل لفظی جنگ کا آغاز

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ”میلبرن“ اور ”پاک ورسز انڈیا“ ٹرینڈ کرنے لگا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ہے۔

شائقین پُر امید ہیں کہ نیشنل ٹیم اس بار بھی قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی، اور اس حوالے سے میمرز بھی میدان میں اپنا مورچہ سنبھال لیا ہے۔

بظاہر شائقین کرکٹ کی خوشی کا خوئی ٹھکانہ نظر نہیں آرہا۔

عوام شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے ایک بار پھر امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

بہرحال، صورتِ حال جو بھی ہو بس بارش رنگ میں بھنگ نہ ڈال دے۔

Read Comments