صومالیہ میں کار بم دھماکا 9 افراد ہلاک

القاعدہ سے منسلک گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
شائع 24 اکتوبر 2022 09:30am

افریقی ملک صومالیہ کے ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ سے9 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں نے بارود سے بھری کار بندرگاہی شہر کارکسمایو میں ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرادی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Read Comments