بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے، شیخ رشید

گرہن سورج کو نہیں کل سے حکومت کو لگے گا
شائع 24 اکتوبر 2022 10:31am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کا بیٹا اور سچ کا سپاہی ارشدشریف شہید ہوگیا ہے، بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا، بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم کا بیٹا اور سچ کا سپاہی ارشد شریف شہید ہوگیا، میں آج کا ٹویٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جارہا ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ گرہن سورج کو نہیں کل سے حکومت کو لگے گا، 30 نومبر تک آرپار ہوجائے گا، سامراجی ایجنٹوں کو کہیں سے مدد نہیں ملے گی۔

Read Comments