Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2022 12:19pm

پاک فوج کا صحافی ارشد شریف کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

پاک فوج کے ترجمان نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Read Comments