زندگی سے ہاتھ دھونے والی اداکارہ کی آخری خواہش پوری ہوگئی

ویشالی صرف این آر آئی سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی
شائع 24 اکتوبر 2022 06:38pm

بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے گزشتہ ہفتے مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

ان کی موت کو خودکشی تصور کیا جارہا ہے، کیونکہ پولیس کو ان کی ڈائری میں ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں واضح طور پر اس کے سابق بوائے فرینڈ سے پریشان ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی آخری رسومات کے بعد ان کے اہل خانہ نے اداکارہ کی آنکھیں عطیہ کر دی گئی ہیں۔

مشہور بھارتی ڈرامے کی اداکارہ نے موت کو گلے لگالیا

اداکارہ کے بھائی نیرج نے انکشاف کیا کہ ویشالی کو اپنی آنکھیں بہت پسند تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ وہ اپنی موت کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہیں گی۔

انہوں نے اپنی والدہ کو بھی یہی کہا تھا اتوار کو اس کی آخری رسومات سے قبل خاندان نے اس کی آنکھیں ضلعی صحت کے حکام کو عطیہ کیں تاکہ کوئی اور اس کی خوبصورت آنکھوں سے اس دنیا کو دیکھ سکے۔

Read Comments