Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2022 08:54pm

ارشد شریف کی گولیوں سے چھلنی گاڑی کی تصاویر جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل نے جنوبی افریقہ میں مبینہ طور پر پولیس کی کی گولی کا نشانہہ بننے والے پاکستانی صحافی اور سینئیر اینکر پرسن ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر جاری ہیں، جس پر گولیوں کے متعدد نشانات دیکھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی میت حوالگی کیلئے جانے والے اہلکاروں کی غیر سنجیدگی

ٹوئٹر پر شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ شہباز گِل نے لکھا کہ ارشد شریف کی گاڑی پر نو گولیاں ماری گئیں، جن میں سے دو ان کے جسم میں پیوست ہوئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کینیا ایک سیاحتی ملک ہے، وہاں پولیس اس طرح سے گولیاں نہیں مارتی۔ یہ وہاں کا رواج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل۔ کینیا پولیس نے اپنے افسر کے ہاتھوں گولی چلنے کا اعتراف کرلیا

ڈاکٹر شہباز گِل کہتے ہیں کہ لوکل پاکستانی بتا رہے ہیں انہوں نے پچھلے بیس سال میں ایسا کوئی واقعہ سُنا نہ دیکھا۔

Read Comments