Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2022 09:20am

ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اورسری لنکا کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، گروپ ون کے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ پرتھ میں سری لنکا سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

گروپ ون کا یہ میچ آسٹریلیا کے لئے زیادہ اہم ہے کیونکہ اس کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

میزبان ٹیم کو سیمی فائنل میں بغیر کسی اگر مگر اور رن ریٹ کے چکر میں پھنسے جانا ہے تو پھر یہ مقابلہ اُس کے لیے جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے مات دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

Read Comments