Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 05:27pm

پی ٹی آئی لانگ مارچ، ہزاروں ایف سی اہلکاروں کے فیصل مسجد میں ڈیرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی بڑھا دی۔

عمران خان کی احتجاجی کال کے پیش نظر سندھ پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے متعدد اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

پولیس نفری کو پولیس لائن، فیصل مسجد کے صحن اور حاجی کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے جب کہ سندھ پولیس سمیت 6 ہزار اہلکار دارالحکومت پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ ایف سی کانسٹیبلری کے 90 پلاٹون اور 2 ہزار 667 اہلکار ڈیوٹی کیلئے اسلام آباد کی فیصل مسجد پہنچ چکے ہیں، ایف سی کی کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ساتھ شہر اقتدار کے داخلی راستوں پر کنیٹرز کی بڑی تعداد بھی پہنچا دی گئی ہے، تقریباً 1300 کے قریب کنٹینرز کو شہر کی مختلف سڑکوں پر رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل بھی بڑی تعداد میں پولیس کو فراہم کیے گئے ہیں

Read Comments